آيا کہ مشتبہ دھوکہ دہی کو تفتيش کے لئے قبول کرنا چاہيئے یا نہیں، اس امر کی تشخيص يا"چانچ پڑتال" ميں متعلق مقدمے یا کیس کے تمام معلوم حقائق کا تفصيلی جائزہ شامل ہوتا ہے۔ کسی خاص مشتبہ دھوکہ دہی سے نمٹنے کے لئے کون سی تظيم موزوں ترين ہے، یہ فیصلہ کرنے کے لئے متواتر رابطہ اجلاس منعقد کئے جاتے ہيں۔
مقدمے یا کیس کی تفصیلات ايس ايف او کو موصول ہونے کے بعد عموماً ايک ماہ کے اندر فيصلہ کر ليا جاتا ہے کہ آيا مقدمہ قبول کیا جانا چاہيئے یا نہیں، گو کہ فيصلہ کرنے سے پيشتر مزيد معلومات کے لئے درخواست کی جا سکتی ہے۔
جائزہ ٹيم کی طرف سے رسمی تفتيش کے لئے سفارش کردہ مقدمات کو حتمی منظوری کے لئے ڈائريکٹر کو پيش کيا جاتا ہے۔
ایسے مقدمات جو ايس ايف او قبول نہيں کرتا، وہ بھیجنے والے کو واپس بھجوا ديئے جاتے ہيں۔
ہر سال ہزاروں دھوکہ دہی کے کیس جو ايس ايف او کے دائرہ کار ميں نہيں
آتے، علاقائی دھوکہ دہی سے نمٹنے والی پوليس يا تجارتی دستے ان کے بارے
میں تحقیقات کرتے ہيں اور عدالتوں ميں مقدمات چلائے جاتے ہیں، یہ
مقدمات عدالتوں ميں پیش کرتی ہے کراؤن
زيكيوشن سروس
۔ دوسرے سركارى ادارے بھی تحقیقات اور قانونی چارہ جوئی
کرتے ہيں۔
ايس ايف او ہر سال تقريباً 20 سے 30 تک نئے کیس قبول کرتی ہے۔
فی الحال آفس تقريباً 80 معاملات کے بارے میں تحقیقات کر رہا ہے يا ان پر عدالتوں ميں مقدمات چل رہے ہيں۔ آئندہ چند برسوں ميں يہ تعداد بڑھانے کی منصوبہ بندی ہو چکی ہے۔
© The Serious Fraud Office. All Rights Reserved 2008.