Friday 21 November 2008

مقدمات سے نمٹنا

کيس ٹيم تکيل دينا

کيس ٹيم کب تشکيل دی جاتی ہے؟

جب کوئی کیس قبول کر يا جاتا ہے، تو اسے ایک كثر انضباطی ٹيم کے حوالے کيا جاتا ہے جو وکیلوں، مالياتی تفتيش کاروں، پوليس افسروں، اطلاعاتى ٹكنالوجى (IT) اور دوسرے مدد گار عملے پر مشتمل ہوتی ہے۔

ٹيم کا رہنما کيس کنٹرولر ہوتا ہے، ايک تجربہ کار وکيل ہوتا ہے، جو تحقیقات کے تمام پہلوؤں اور ان کے نتيجے ميں کی جانے والی کسی قانونی چارہ جوئی کے لئے ذمہ دار ہوتا ہے۔

ايس ايف او کے مقدمات ميں پوليس کی شموليت

پوليس ہمارے ساتھ کيس ٹيم کے ايک حصے کے طور پر کام کرتی ہے۔ دھوکہ دہی ایک مجرمانہ قانون شكنى ہے اور پوليس راڈ اسکواڈز کے پاس ان کے اپنے خصوصی ماہرین ہوتے ہيں۔ ہماری تحقیقات ميں پوليس کی شموليت سے حقيقی فوائد حاصل ہوتے ہيں، جس کی وجہ ان کی مہارت، تجربے اور مقامی علم کا ہماری قانونی اور مالياتی تحقیقات کی استعداد سے ملاپ ہے۔

مجرمانہ قانون انصاف 1987 ايس ايف او کے پوليس کے ساتھ مل کر تحیقات کرنے کا طور طریقہ وضع کرتا ہے۔ پوليس کی آئینی خود مختاری، ان کے احتساب اور ان کی کمان کے ڈھانچے میں، ايس ايف او کے قيام کے بعد یا پوليس افسروں کى ہمارے مقدمات سے وابستگی کے بعد بھی کوئی تبديلی رونما نہیں ہوئی۔

دفعہ 2 کے اختيارات جو مجرمانہ قانون انصاف 1987 کے تحت دیئے گئے ہیں، پوليس افسران ان کا استعمال نہیں کر سکتے۔

© The Serious Fraud Office. All Rights Reserved 2008.