Monday 6 October 2008

مقدمات سے نمٹنا

مقدمات سے نمٹنا

نجی درخواست کنندگان کے لئے ہدایت

جب کوئی کیس ہميں بھجوايا جاتا ہے، تو ہم صرف اسی صورت ميں کاروائی شروع کرتے ہيں ،جب تعلقہ دھوکہ دہی کے سنگين يا پيچيدہ ہونے کی معقول بنياد موجود ہو۔ يہ فيصلہ کرنے کے لئے کہ آیا مقدمہ قبول کيا جائے یا نہیں، کلیدی معيار يہ ہے کہ مشتبہ دہوکہ دہی ايسی ہو کہ تحقیقات کی رہنمائی قانونی چارہ جوئی کے ذمہ داروں کے ہاتھوں ميں ہو۔

اگر آپ اس ايف او کو دھوکہ دہی کی اطلاع دینا چاہتے ہيں تو براہ کرم جائزہ لیں ہمارے قبوليت کے معيار کا پہلے-

آپ دیکھیں گے کہ سيريس فاڈ آفس دوسرے عوامل کو مد نظر رکھنے کے علاوہ یہ بھی دیکھتا ہے کہ کسی دھوکہ دہی ميں کتنی رقم ملوث ہے۔ خاصطور پر ايس ايف او ايسے معاملات کی تحقیقات یا ان کی بنیاد پر چارہ جوئی نہیں کرتا جن ميں 1 ملين پاؤنڈ سے کم رقم ملوث ہو۔

اگر آپ دھوکہ دہی کے کسی ایسى مجرمانہ قانون شكنى کی اطلاع دينا چاہتے ہيں جو کہ ايس ايف او کے معيار پر پوری نہيں اترتى، تو آپ کو يہ معاملہ اپنى مقای پوليس يا دھوکہ دہی کے علاقائی دستہ کے پاس لے کر جانا چائيے۔ میٹروپولیٹن پولیس فراڈ اسکواڈ کے بارے میں مزید معلومات دے سکتا ہے www.met.police.uk/fraudalert/index.htmExternal site link اور www.met.police.uk/so/External site link

اگر آپ کسی ایسے تنازعہ يا معاملہ ميں ملوث ہيں جس میں مجرمانہ قانون شكنياں سرزد نہ ہوئى ہوں تو ممکن ہے آپ آزادانہ قانونی صلاح لينا چاہيں۔

اگر آپ کو مغربی افريقہ یا کہیں اور سے ارسال كرده کوئی مشتبہ خط، فيکس يا ای ميل موصول ہوا ہے اور آپ متعلقہ حکام کو اطلاع دینا چاہتے ہيں تو اس پر "دھوکہ دہی کے اسکواڈ کی توجہ کے لئے" لکھ کراپنے مقامی پوليس اسٹيشن کے حوالے کر دیں۔ خط کا جواب خود نہ ديں۔ اس قسم کی دھوکہ بازيوں کے متعلق مزيد معلومات حاصل کرنے کے لئے ملاحظہ کریں اين سی ئی ايس کی ويب سائٹExternal site link۔

ايس ايف او کو دھوکہ دہی کی اطلاع دینا

کتنی رقم ملوث ہے؟*
* خاص طور پر ايس ايف او صرف ايسے معاملات کی تحقیقات کرتا ہے جن ميں 1 ملين پاؤنڈ سے زیادہ رقم ملوث ہو۔
دھوکہ دہی کا ارتکاب کيسے ہوا؟ کيا واقعہ پيش آيا تھا؟ براہ کرم اس ميں ملوث لوگوں اور کمپنيوں کے مکمل نام فراہم كريں۔
کيا آپ کو شبہ ہے کہ بہت سے دوسرے لوگوں کے ساتھ بھی دھوکہ بازى ہوئی ہے؟
کيا آپ کے پاس اپنے عائد کردہ الزام )الزامات( کے حق ميں دستاويزی ثبوت ہيں؟*
*اگر آپ کا جواب ”ہاں“ ميں ہے تو براہ کرم فی الوقت يہ مواد وقت ضرورت كے لئے اپنے پاس رکھيں۔ اگر ايس ايف او کو ضرورت محسوس ہوئی تو آپ کوعكسى نقلں مہيا کرنے کے لئے کہا جائے گا۔
براہ کرم رابطے کے لئے پتہ اور ٹيلی فون نمبر مہيا کريں۔
ای ميل ايڈريس

برائے معلومات: اگر آپ ايس ايف او کو دھوکہ دہی کی اطلاع دیتے ہيں تواس معاملہ پر ايس ايف او کے پاليسی شعبہ کے ممبران پوری احتیاط کے ساتھ غور کریں گے۔ بہت ممكن ہےكہ آپ کو کام کے دس دنوں کے اندر جواب موصول ہو جائے-

© The Serious Fraud Office. All Rights Reserved 2008.