Monday 6 October 2008

ايس ايف او کے بارے میں

ايس ايف او کے بارے میں

ايس ايف او کا تنظيماتی نقشہ

يہاں کلک کريں بڑى صورت میں ديکھنے کے لئے

تعميلى شعبہ

تحقیقات اور قانونی چارہ جوئی کا کام چار شعبوں کے سپرد ہے جن میں سے ہر ايک کا سربراہ ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہوتا ہے۔ ر شعبہ متعدد كثير انضباطی مقدمہ ٹيموں پر مشتمل ہوتا ہے جن میں وکلاء، مالياتی تفتيش کاران اور مدد گار عملہ شامل ہوتا ہے۔

ہر تعميلى شعبہ، ایس ایف او کے دائرہ اختیار میں شامل ملک کے اندر اپنے خاص جغرافيائی علاقے مي سرزد ہونے والے دھوکہ دہی کے واقعات کا احاطہ کرتا ہے۔ تاہم چونکہ دھوکہ دی کے زیادہ تر واقعات لندن ميں ہی رونما ہوتے ہیں، لہٰذا انہیں ڈويژنوں کے درميان تقسيم کر ديا جاتا ہے۔

حسابدارى مدد اور عدالتى کمپيوٹنگ

حساب دارى کا سربراہ ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہوتا ہے، جو ايک سینئر چارٹرڈ اکاؤنٹينٹ ہوتا ے۔ حساب دارى مدد ضرورت پڑنے پر ایک مرکزی وسيلے سے تجويز کی جاتی ہے۔ اس ميں حساب دارى کے خارجی ماہرین كى خدمات بهى لى جا سكتى ہيں۔ ہر قسم کے الیکٹرانک ثبوت کی ضبطی، پيش رفت اور تجيہ کی ذمہ داری ايک عداتى کمپيوٹنگ اكائى کے سپرد ہے۔ يہ اكائى يو کے انٹرنيٹ کرائم فورم، جی8 ہائی ٹيک ورکنگ گروپ اور يو کے فورنزک کمپيوٹنگ گروپ ميں شامل ہے۔ ايک گرافک ڈيزائنر، عدالتى سماعتوں كے لئے پيش كشوں كى تيارى ميں صلاح ديتا ہے اور كيس ٹيموں كى اعانت كرتا ہے-

پاليسی

پاليسی شعبہ قوانین کی نگرانی کی ذمہ داری ليتا ہے اور ڈائريکٹر کو قانونی صلاح فراہم کرتا ہے۔ يہ تفتش کاروں اور مقدمات کے وکيلوں کے لئے لائبريری اور تحقيق کی سہولت بھی مہيا کرتا ہے۔

اس میں شامل ہے ایک ميوچوئل ليگل اسسٹينس يونٹ جو بيرونی ممالک کے حکام کی طرف سے تلاش میں اعانت کی درخواستوں سے نمٹتا ہے جب مشتبہ دھوکہ دہی بيرون ملک وقوع پذير ہوئی ہو ليکن اس کا ثبوت انگلينڈ، ويلز يا شمالی آئر لينڈ ميں موجود ہو۔
ٹيلی فون: 7380 7239 020
فيکس: 5442 7833 020
ای ميل:mla@sfo.gsi.gov.uk

فنانس اور اسٹيبلیشمنٹ ڈويژن

اس شعبہ کی ذمہ داری ہے:

  • مالياتی منصوبہ بندی اور کھاتوں کا کنٹرول اور تنظيم
    ٹيلی فون: 7025 7239 020
    فيکس: 5496 7833 020
  • اطلاعاتی نظام
  • کاروباری منصوبہ بندی
  • بھرتی اور تربيت
  • سہوليات، عمومی نظم ونسق، سلامتى اور دیکھ بھال
  • تحقیقات کے دوران جمع کئے جانے والے اور مقدمات میں استعمال ہونے والی تحریری شہادتوں، دستاویزات اور ثبوتوں کا موازنہ اور بندوبست۔

ڈائریکٹر کا دفتر

ڈائريکٹر کا نجی دفتر ڈائريکٹر اور حساب دارى کے سربراہ کو انتظامی اور انصرامی مدد فراہم کرتا ہے۔ يہ پارليمانی تعلقات اور بيرون ملک سے آنے والے عدالتی اور مجرمان قانون نافذ کرنے والے حکام کے دوروں کا بندوبست کرنے کا ذمہ دار ہے۔
ٹيلی فون: 7272 7239 020
فيکس: 1689 7833 020
ای ميل:private.office@sfo.gsi.gov.uk

پريس اور اطلاعات کا دفتر

پريس کا دفتر اطلاعاتى ذرائع سے تعلقات اور عوامی استفسارات کے لئے ذمہ دار ہے۔ يہ خارجی تصانیف اور کچھ اندرونی معلومات منظرعام پر لاتا ہے اور ايس ايف او کی ويب سائٹ اور مقدمات کی پیشرفت جاننے کے نظام کی ديکھ بھال کرتا ہے۔

ٹيلی فون: 7000 7239 020
فيکس: 1173 7837 020
ای ميل: press.office@sfo.gsi.gov.uk

© The Serious Fraud Office. All Rights Reserved 2008.